21 نومبر 2015 - 18:50
۷ ہزار انجمنیں زائرین اربعین کو خدمات رسانی کریں گی

حرم حضرت امام حسین و حضرت عباس علیھما السلام نے 7 ھزار انجمنوں کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت رسانی کی خبر دی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم حضرت امام حسین و حضرت عباس علیھما السلام نے 7 ھزار انجمنوں کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت رسانی کی خبر دی ہے ۔

شعبہ شعائر اور حرم حضرت امام حسین و حضرت عباس علیھما السلام سے وابستہ عراق و عالم اسلام کی انجمنوں کے چئرمین شیخ ریاض نعمه السلمان نے 7 ھزار انجمنوں کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت رسانی کی خبر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک 5 هزار انجمنوں کے نام درج کئے جا چکے ہیں اور یقینا 15 صفر تک یہ تعداد 7هزار پہونچ جائے گی ۔

شیخ ریاض نے کہاکہ گذشتہ برس 6652 مراکز کے نام درج کئے گئے تھے مگر امسال تعداد میں اضافہ کا قوی امکان ہے ۔

انہوں نے نیز تاکید کی کہ انجمنوں اور خیمے گاہوں کے متولیوں کا اجلاس منعقد کیا گیا اور انہیں بہتر سے بہتر خدمات دینے کے طریقے بتائے گئے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲